افغانستان :ڈرون حملہ ، طالبان کمانڈرسمیت 6 ہلاک :داعش کے 150 دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال دیئے

مزار شریف (اے ایف پی+سنہوا+ نوائے وقت رپورٹ) افغان صوبے کیسپا میں امریکی ڈرون حملے میں 6شدت پسند ہلاک ہو گئے مرنے والوں میں طالبان کمانڈر اور اس کے 5سکیورٹی گارڈ شامل ہیں۔شمالی صوبے جائوز جان میں طالبان نے مزید لڑائی کے بعد داعش کے 150 سے زائد دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ اس علاقے میں امریکی اور افغان فورسز کا شدت پسندوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ 209 آرمی کارپس کے ترجمان حنیف رازائی نے میڈیا کو بتایا داعش کا لیڈر اور اس کا ڈپٹی بھی سرنڈر کرنے والوں میں شامل ہیں۔ 30 خواتین اور بچے بھی انتظامیہ کے حوالے کردیئے گئے۔ شمالی علاقے میں داعش کا باب بند ہورہا ہے۔ افغانستان میں گزشتہ ماہ جولائی خودکش حملوں اور سرکاری فورسز کے فضائی حملوں میں 232 افغان شہری ہلاک اور 313 زخمی ہوئے۔ شہری آبادی کے تحفظ کی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق بیشتر افراد خودکش حملوں میں مارے گئے۔ رپورٹ کے مطابق زیادہ ہلاکتیں مشرقی صوبے ننگرہار میں ہوئیں جہاں 70 شہری جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے۔ گروپ نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ حملوں کے دوران جنگی قوانین اور شہریوں کے تحفظ کا خصوصی خیال رکھیں۔کابل کے مضافاتی علاقے سروبی میں فوجی ہیلی کاپٹر بجلی ہوائی ٹاور سے ٹکرا گیا۔ ایک اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ پولیس چیف جنرل دائود امین نے تصدیق کر دی۔

ای پیپر دی نیشن