لاہور(کلچرل رپورٹر)سہیل خان پروڈکشن نے اپنی فلم شورشرابامناسب وقت پردوبارہ ریلیزکرنے کافیصلہ کرلیا۔اس سلسلے میںگزشتہ روزفلمسازسہیل خان نے پاکستان فلم ایگزی بیوٹرزایسوسی ایشن کے چیئرمین ضوریرلاشاری سے ملاقات کی ۔انکاکہناتھاکہ بھارتی فلم سنجوکی وجہ سے فلم شورشراباز کودویاتین سینمائوںکے علاوہ پاکستانی سینماگھروں میں اوپننگ شوزنہیں مل سکے۔ اس لیے شورشراباکی باقاعدہ ریلیزنہیں ہوسکی ۔انہوںنے کسی ایسے ویک میںجب کوئی بھارتی فلم کی نمائش نہ ہواپنی فلم کی دو بارہ ریلیزکی خواہش ظاہرکی ۔ ضوریرلاشاری کی طرف سے مثبت ریسپانس ملاہے ۔انہوںنے یقین دلایاہے کہ پاکستانی فلم کوسپورٹ کیاجائے اوروہ اس سلسلے میںسینمامالکان سے بات چیت کریںگے۔