شالیمار تھیٹر میں معیاری ڈرامے پیش کئے جاتے ہیں : ملک طارق

لاہور (کلچرل رپورٹر) شالیمار تھیٹر کے چیئرمین ملک طارق نے کہا ہے کہ میرے تھیٹر میں معیاری ڈرامے پیش کئے جاتے ہیں۔ تھیٹر کا ماحول بھی صاف ستھرا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میرے تھیٹر میں بڑی تعداد میں فیملیاں ڈرامے دیکھنے کیلئے آتی ہیں۔ اس تھیٹر کی ایک خاص بات ڈیجیٹل ساؤنڈ لائٹس سسٹم ہے۔ یہ تھیٹر جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ہے۔ فنکار یہاں پر بے خوف و خطر پرفارم کرتے ہیں کیونکہ سکیورٹی کا بہترین انتقام ہے اور تھیٹر میں غیرمتعلقہ اراد کا داخلہ بھی ممنوع ہے۔ آج کل اس تھیٹر میں ’’جیت پیار کی‘‘ کے نام سے ڈرامے پیش کیا جا رہا ہے جو شائقین بہت پسندکر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن