انڈر 19 ویمنز فٹبال چیمپئن شپ‘بلوچستان نے ینگ رائزنگ کو دوصفر سے ہرادیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ناقص انتظامات کیساتھ انڈر 19 ویمنز فٹبال چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا۔ لاہور کے پرائیویٹ سکول میں ہونے والی افتتاحی تقریب ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ منتظمین کی جانب سے سکول انتظامیہ کو بروقت اطلاع نہ کیے جانے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ افتتاحی میچ میںبلوچستان نے ینگ رائزنگ سٹار کو دو صفر سے ہرادیا۔

ای پیپر دی نیشن