لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ویٹ کیٹگری کے لحاظ سے مرد و خواتین کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی ۔ مردوں کی دس جبکہ خواتین کی تین ویٹ کیٹگریز کو شامل کیا گیا ہے۔ مردوں کی 49 کلو گرام کیٹگری میں محب اﷲ پہلے، داود خان دوسرے ، نعیم تیسرے، مہروز چوتھے سعید پانچویں ‘ عبیداﷲ چھٹے نمبر پر ہیں۔ 52 کے جی میں آصف پہلے، امیر دوسرے، انعام تیسرے، نورچوتھے، حامد پانچویں ‘ بشیر چھٹے ‘ 56 کے جی میں رضا پہلے، نقیب دوسرے، عامر تیسرے، افضل چوتھے، محب پانچویں ‘ شیرباز چھٹے‘ 60 کے جی میں علی پہلے، ابراہیم دوسرے، نعمت تیسرے، محب چوتھے، شیراز پانچویں ‘ گل چھٹے ‘ 64 کے جی میں سلیمان پہلے، عدنان دوسرے، عامر تیسرے، سردار چوتھے، قادر پانچویں ‘حمزہ چھٹے‘ 69 کے جی میں گل پہلے، عامر دوسرے، فراز تیسرے، احسان چوتھے، منیر پانچویں ‘ امجد چھٹے ‘ 75 کے جی میں ذوالقرنین پہلے، تنویر دوسرے، ارشد تیسرے، جاویدچوتھے، افضل پانچویں ‘ فیصل چھٹے ‘ 81 کے جی میں اویس پہلے، نعیم دوسرے، نعمت تیسرے، حمزہ چوتھے، نور پانچویں ‘ جمال چھٹے ‘ 91 کے جی میں احمدپہلے شبیر دوسرے، محمود تیسرے، عثمان چوتھے، امین پانچویں ‘ ثنا چھٹے‘ 91 پلس کے جی میں میر واعظ پہلے، وقار دوسرے، اعظم تیسرے، حفیظ چوتھے، حبیب پانچویں‘ یاسر چھٹے نمبر پر ہیں۔ خواتین میں 48 سے 51 کے جی میں رضیہ پہلے، کلثوم د وسرے، طیبہ تیسرے، سفینہ چوتھے، رابعہ پانچویں‘ خولہ چھٹے‘ 57 سے 60 کے جی میں رخسانہ پہلے، میمونہ دوسرے، عمارہ تیسرے، اقرا چوتھے، مارینا پانچویں‘ بشریٰ چھٹے ‘69 سے 75 کے جی میں آرزو پہلے، صوفیہ دوسرے، صدیقہ تیسرے ‘ رقیہ چوتھے نمبر پر ہیں۔
پاکستان باکسنگ فیڈریشن ‘ مرد و خواتین کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری
Aug 02, 2018