لاہور (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں چار وکٹوں سے ہراکر پانچ میچوں کی سیریز میں دوصفر کی برتری حاصل کرلی ۔سری لنکا نے8وکٹوں پر 244رنز بنائے ۔ ڈکویلا 69‘اینجلو میتھیوز 79رنز بناکر نمایاں رہے ۔ نگیڈی اور پھیلوکوائیونے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ جنوبی افریقہ نے ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا ۔میں آف دی میچ کوئنٹن ڈی کاک نے 87رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان ڈوپلیسی نے 49‘ہاشم آملہ نے 43رنز بنائے ۔ دننجیا نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو دوسرا ون ڈے ہرادیا‘ سیریز میں دوصفر کی برتری
Aug 02, 2018