اسلام آباد (وقائع نگار) مرغزار چڑیا گھر سے متصل گرین بیلٹ پر ہرنوں کی آٹیوری میں ایک بھیڑیے نے چار ہرنوں کو جان سے مار دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئی بھیڑیا ہرنوں کی آٹیوری میں آگھسا اور اس نے باری باری چار ہرنوں کے خون سے اپنی پیاس بجھائی۔ آٹیوری کے گارڈ کو کانوں کان خبر نہیں ہوئی۔ ہرنوں کے مرنے کی خبر صبح ہونے پر اس کی اطلاع سی ڈی اے کے اعلیٰ حکام کو دی گئی۔ چیئرمین سی ڈی اے عشرت علی نے سی ڈی اے اہلکاروں کی اس غفلت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس افسوسناک واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
بھیڑیے نے اسلام آباد آٹیوری میں 4 ہرنوں کو ہلاک کردیا
Aug 02, 2018