پشاور(بیورورپورٹ)خیبرپختونخواکی ایک اور معروف گلوکارہ کوقتل کردیاگیا،ضلع نوشہرہ کے علاقہ حکیم آباد میں شوہر نے اپنی بیوی پشتو زبان کی معروف گلوکارہ ریشم کوبے دردی سے قتل کردیا اور واردات کے بعد فرارہوگیا مقتولہ کے بھائی نے اپنے بہنوئی اورڈاکٹرکیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے پولیس کے مطا بق سٹیج شوکی معروف خوبرو گلوکارہ ریشم کی ایک سال قبل فائدہ خان سے شادی ہوئی تھی تاہم فائدہ خان اکثراوقات بیرون ملک دوبئی میں مقیم ہوتاتھا اورحال ہی میں وہ دوبئی سے پاکستان آیا ہے ایک ہفتہ سے میاں بیوی کے مابین گھریلوناچاقی چلی آرہی تھی بعدمیں میاں بیوی کے درمیان راضی نامہ بھی ہوا تھا مقتولہ ریشم کے بھائی عبیداللہ نے بتایاکہ اس کی بہن اور بہنوئی فائدہ خان اپنی والدہ کی بیمارپرسی کیلئے گئے تھے جب اپنے بہنوئی کو فون کیا تواس کا فون بندآرہاتھا تواسے شک ہو اکہ کچھ ہواہے اوراپنے ماموں زاد بھائی گوہرعلی کے ہمراہ فائدہ خان کی والدہ کے گھرگئے توگھرکے تمام دروازے بندتھے بیٹھک کی جانب گھر میں داخل ہوئے تو دیکھاکہ اس کی بہن ریشم خون میں لت پت پڑی تھی فائدہ خان کی پہلے بھی تین بیویاں تھیں اوراکثر اسکی بہن ریشم اور شوہر کے مابین اس معاملے کولیکرلڑائی جھگڑے ہوتے تھے پولیس نے ریشم کے بھائی عبیداللہ کی جانب سے بہنوئی فائدہ خان اورمعاون ملزم ڈاکٹرہمایون کیخلاف مقدمہ درج کرلیاتاہم تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔
پشتو کی معروف گلوکارہ ریشم کوشوہر نے بے د ردی سے قتل کر د یا
Aug 02, 2018