انقلاب کرکٹ کلب کی شمروز میموریل ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل تک رسائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پہلا شمروزمیموریل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں انقلاب کرکٹ کلب نے انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد برائٹ کرکٹ کلب کو تین وکٹ سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق برائٹ کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز کا مجموعہ سیٹ کیا۔برائٹ کرکٹ کلب کیجانب سے ابرار احمد 25 رنز اور محمد طفیل 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔انقلاب کرکٹ کلب کیطرف سے اصغر خان،ابراہیم خان اور سرتاج خان نے مشترکہ طور پردودو وکٹیں حاصل کیں۔ٹارگٹ کے حصول کے لیے انقلاب کرکٹ کلب کی فقط 15 رنز پر چار وکٹیں کھونے کے بعد سرتاج خان اور شمشیر خان نے ٹیم کو سنبھالا اورٹیم کو تین وکٹ کی فتح سے ہمکنار کراویا۔سرتاج خان 57اور شمشیر خان 53 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ برائٹ کرکٹ کلب کیجانب سے محمد طفیل نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے چار وکٹ حاصل کیں۔آل راونڈ پرفارمنس پر سرتاج خان اور شمشیر خان کو مشترکہ طور پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...