پاکستان سٹیل ملز کی بحالی آئندہ حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے: راجہ عدیل

لاہور(کامرس رپورٹر)تاجر رہنما ،سابق ایگزیکٹوممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیل ملز کی بحالی آنے والی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ پاکستان سٹیل ملز ملک میں ہالٹ رالڈکوائل اور سلیب بنانے والا واحد ادارہ ہے جو عرصہ دراز سے بند پڑا ہے جس کی بحالی ملک کیلئے از حد ضروری ہے تاکہ ملک سٹیل کی پیداوار میں خودکفیل ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ۔راجہ عدیل نے کہا کہ اسٹیل ملز کی بحالی سے اس میں موجود 4سے5سال پرانا خام مال آج ہالٹ رالڈ بنا کر بیچا جائے تو اس سے اربوں روپے زرمبادلہ کمایا جاسکتا ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان سٹیل مل کی بحالی سے ہر سال ایک ارب ڈالرسے زائد زرمبادلہ بچایا جاسکتا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...