لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے معروف فوڈ فیکٹری کو زائد المعیا د اشیاء خوردونوش تیار کرنے پر سیل کر دیا ۔ جبکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور ناقص انتظامات پر 41 فوڈ پوائنٹس کوبھاری جرمانے عائد کئے ۔نیز زائدلمعیاد خوراک تلف کرتے ہوئے 289کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ترجمان نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے بچوں کے لیے زائد المیعا د اشیاء خوردونوش تیار کرنے والی فیکٹری کو سیل کر دیا۔ گلاسیکو ٹاؤن گجومتہ میں واقع معروف فیکڑی میںمارکیٹ سے واپس آنے والی زائد المعیاد اشیاء کی تاریخ تبدیل کر کے دوبارہ فروخت کیا جاتا تھا۔ اشیاء خوردونوش کی تیاری میں زائدلمعیاد اجزائ، کاسمیٹکس کلرز،مصنوعی فلیورزکا استعمال بھی کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے غیر معیاری بسلٹ، ٹافیاں اورلالی پاپ سمیت مختلف اشیاء کے 18ہزار پیکٹ برآمد کر کے تلف کر دیے۔ علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے متعدد فوڈ پوائنٹس پر خوراک کے معیار کا جائزہ لیا اورصفائی کے ناقص انتظامات ،زائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی، لیبلنگ کی عدم موجودگی،کھلے رنگ استعمال کرنے اور کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے ،دی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے، ورکرز کے میڈیکلز عدم موجودگی ،ناقص تیل، غیر معیاری اجزاء استعمال کرنے اور حشرات کی بہتات پر41فوڈ پوائنٹس کوبھاری جرمانے عائد کئے ۔ مزید کاروائیوں میں قوانین کی خلاف ورزی پر 289فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔