ماڈل کسٹمز کلکٹوریٹ نے پہلے ماہ ڈیوٹی کی مد میں 40 فیصد سے زائد محصولات جمع کئے

لاہور(خبرنگار)ماڈل کسٹمز کلکٹوریٹ )اپریزمنٹ( لاہور نے مالی سال 2018-19ء کے پہلے ماہ میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 40% زیادہ محصولات جمع کیے۔ کلکٹوریٹ نے جولائی 2018ء میں 2052 ملین روپے جمع کیے جبکہ پچھلے سال جولائی 2017ء میں 1467ملین روپے کے محصولات جمع ہوئے تھے۔ ماہانہ ریونیو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کلکٹر جمیل ناصر نے تمام کسٹمز افسران اور ملازمین کو محنت سے کام کرتے ہوئے تجارتی سہولتوں اور مال کی فوری کلیئرنس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ ریونیو کے حصول پر زور دیا۔

ای پیپر دی نیشن