قومی معیشت میں بہتری کیلئے خواتین کو کردار ادا کرنا چاہئے: عطاء محمد خان

لاہور (پ ر) دورِ حاضر کی خواتین بے پناہ حوصلے کی مالک ہیں اور ہمارا مقصد ہے کہ انہیں ایسا ماحول اور مواقع فراہم کیے جائیں کہ کہ وہ قومی معیشت میں ایک ولولہ انگیز تبدیلی لا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین کیپٹن (ر) عطا محمد خان نے میٹنگ کے دوران کیا۔ میٹنگ میں ایڈیشنل سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ، سیکرٹری پی سی ایس ڈبلیو اور دوسرے افسران نے بھی شرکت کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری ارشد بیگ نے مرکزی علاقہ جات اور مشکلات کی نشاندہی کی۔ مزید برآں ایڈیشنل سیکرٹری نے واضح کیا کہ ڈپارٹمنٹ نے خواتین کو ہراساں کرنے کے حوالے سے ان کے حقوق اور قوانین کی آگاہی پر پنجاب بھر میں ٹریننگ سیشن بھی کروائے۔

ای پیپر دی نیشن