بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین نے چینی مسلح افواج کے قیام کی 91سالگرہ کے موقع پر 600 بیرکس عوام کے لیے کھول دیئے ہیں۔چینی مسلح افواج کا قیام90برس قبل یکم اگست کو عمل میںآیا تھا،چین کے معروف اخبار پیپلز ڈیلی نے بتایا ہے کہ ان بیرکوں میں چینی فوج،بحریہ، ائیرفورس اور راکٹ فورس کی بیرکیں شامل ہیں۔علاوہ ازیں مسلح پولیس کی بیرکیں بھی ڈویژن، بریگیڈ،رجمنٹ، بٹالین اور کمپنی کی سطح پر بھی عوام کیلئے کھلی ہو گی،ملک بھر میں یہ بیرکیں 31صوبائی علاقوں میں موجود ہیں۔اخبار کے مطابق عوام کو اس موقع پر مسلح افواج کی کارکردگی،اصلاحات کی کامیابی اور ترقی کے بارے میں علم ہو سکے گا اور وہ مسلح افواج کے سخت محنت کے جذبہ سے بھی آشنا ہو سکیں گے۔ عوام اور فوج کے درمیان رابطے کیلئے خاص مواقع پر بیرکیں کھول دی جاتی ہیں۔