ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملزمان احمد شعیب وغیرہ کیخلاف 2گواہان کے بیان ریکارڈ

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج پانچ مقدمات کی سماعت ملتوی کردی ۔فاضل عدالت نے فتح جنگ اٹک کے ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملزمان احمد شعیب وغیرہ کے خلاف دو گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت چار ستمبر ،پولیس مقابلہ کیسزمیں ملزم فیض کے خلاف سماعت 29اگست ،بارود برآمدگی کیس میں ملزم محمد اسلام کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت تین اگست ،عبدالرحمن کے خلاف سماعت تین ستمبر جبکہ قتل کیس میں ملزم اسرار بلال کے خلاف سماعت پانچ ستمبر تک ملتوی کردی ۔

ای پیپر دی نیشن