راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نے بارہ ربیع الاول کے جلوس پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف مزید دو گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت چار اگست تک ملتوی کردی۔ملزمان احراف اصغر وغیرہ کے خلاف بھی تھانہ چواسیدن شاہ پولیس نے بارہ ربیع الاول کے جلوس پر فائرنگ کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا گزشتہ روز عدالت نے کیس کی سماعت کی اور گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت ملتوی کردی ۔
بارہ ربیع الاول کے جلوس پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کیخلاف مزید دو گواہان کے بیان ریکارڈ
Aug 02, 2018