کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، جس کی صدارت ایم ڈی وسیم خان نے کی، اجلاس میں نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے پراتفا ق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کمیٹی نے کھلاڑیوں کی مراعات کا جائزہ لیا، محمد حفیظ، شعیب ملک کے سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی حتمی فہرست سے قبل کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے گی، کسی بھی سابق کپتان کی اے کیٹگری میں شمولیت کی شرط ختم کیے جانے کا امکان ہے۔پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ چیف سلیکٹر کی تعیناتی کے بعد کمیٹی کھلاڑیوں ناموں پر مشاورت کرے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کمیٹی کے اجلاس کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ کمیٹی کا اجلاس ہوگا، تینوں فارمیٹس کی ٹیموں کے کپتانوں کو اے کیٹگری میں شامل کیا جائے گا۔
محمد حفیظ، شعیب ملک کے سنٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی
Aug 02, 2019