ممبئی(آئی ا ین پی) بھارتی بیٹسمین پرتھوی شا کا ڈوپنگ میں پابندی کے دورانیے میں آئی پی ایل کھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔بھارتی بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز ان پر ڈوپنگ ٹیسٹ میں ناکام رہنے کی وجہ سے 8ماہ کی پابندی عائد کرنے کا اعلان ہوا، جس کا آغاز رواں برس 16مارچ سے ہوچکا جبکہ اختتام 15 نومبر کو ہونا ہے، اب انکشاف ہواکہ جس مدت کو بی سی سی آئی نے ان کی پابندی کا عرصہ قرار دیا وہ اس وقت آئی پی ایل میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی میں مصروف تھے۔بورڈ کے کچھ آفیشلز نے نہ صرف اس پابندی کے دورانیے پر سوال اٹھائے بلکہ اسے شرمناک بھی قرار دیا۔