Siemens Healthineers اور انڈس ہسپتال کے اشتراک سے بلڈ کیمپ کا انعقاد

لاہور (پ ر) پاکستان میں Siemens Healthineersنے 60پنٹ خون عطیہ کیا اورتعلیمی لکچر کے ذریعہ تھیلیسیمیا کے بارے میں آگہی فراہم کی گئی۔ پاکستان میں Siemens Healthineersنے 31جولائی 2019کواپنے کراچی آفس میں خون کے عطیہ کی مہم کا اہتمام کیا۔ اس مہم کے انتظامات کراچی کے معروف مختلف شعبہ جات پر مشتمل انڈس ہسپتال نے کئے۔ ان کی جانب سے طبی ماہرین پر مبنی ٹیم بھی عطیہ دینے والوں کے خون کی اسکریننگ کے بعد خون کا عطیہ جمع کرنے کیلئے موجود تھی۔یہ کلیکشن کیمپ Siemens Healthineersکے ملازمین کیلئے لگایا گیا تھا ۔

ای پیپر دی نیشن