چینی فوج عالمی تحفظ کیلئے اور علاقے میں استحکام کیلئے ملکرکام کریںگے۔

Aug 02, 2019

اس موقع پر مختلف ممالک کی افواج سے متعلقہ شخصیات نے مختلف مواقع پر چینی فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین کی فوج ایک بڑے ملک کی فوج کی ذمہ داری کو مثبت طور پر پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے اور عالمی امن کے تحفظ کے لئے چینی افواج پختہ طاقت بن گئی ہیں۔انہوں نے چینی افواج کے ساتھ تعاون کو گہرائی تکلے جانے اور عالمی امن اور علاقائی استحکام کے تحفظ کیلئے مل کر کام کرنیکی خواہش کا اظہار کیا۔اعدادوشمار کے مطابق 2012 سے لے کر اب تک چین نے30 سے زائد ممالک کے ساتھ 100سے زائد مشترکہ فوجی مشقوں اور فوجی تربیتوں کا انعقاد کیا۔اس کے ساتھ ساتھ چینی افواج اپنی بین الاقوامی ذمہ داری کو پورا کرنے کی بھر پور کوشش کرتی ہیں۔چین اقوام متحدہ کی جانب سے امن کی حفاظت کی کارروائیوں کے لئے نہ صرف فنڈز فراہم کرتا ہے بلکہ سپاہی بھی بھیجتا ہے۔دسمبر2018 تک چینی افواج نے اقوام متحدہ کی جانب سے قیام امن کی 24کارروائیوں میں حصہ لیا اور امن برقرار رکھنے کے لئے 39000 سے زیادہ فوجی اہلکاربھیجے۔

مزیدخبریں