لاہور (نیوزرپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریکِ پاکستان‘ لاہور میں جشن آزادی کے حوالے سے نئی نسل کے لئے قومی پرچم، جھنڈیوں، بیجز، سٹکرز، پورٹریٹس اور ٹوپیوں سے مزین جشن آزادی سٹال کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ معروف ماہر قانون اوروائس چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ جسٹس(ر) خلیل الرحمن خان نے افتتاح کیا۔ اس خصوصی سٹال سے پہلے روز طلبا و طالبات سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے خریداری کی۔جشن آزادی سٹال کو پاکستان کی جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔