اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے دوران اپوزیشن کے کئی ارکان اپنے کارڈ گھر پر ہی بھول آئے جس کے بعد کئی سینیٹرز نے نئے جبکہ کچھ سٹاف نے اپنے ملازمین کے ذریعے گھر سے کا رڈ منگوائے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جب چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلا ف اپوزیشن کی جا نب سے تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کا آغاز ہو ا تو جے یو آئی ( ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری، رحمان ملک، مشاہد اللہ اور رخسانہ زبیری سمیت اپوزیشن کے کئی ارکان اپنے آفیشل کارڈ گھر پر ہی بھول آئے جس کے بعد کئی ارکان نے گھر سے اپنے کارڈ اپنے ملازمین کے ذریعے منگوائے جبکہ کئی ارکان نے فوری طور پر اپنے نئے کارڈ بنوائے ۔