پہلے دن سے کہہ رہاتھا، اپوزیشن کی تحریک ناکام ہوگی: فیصل واوڈا

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہاتھا کہ اپوزیشن کی تحریک ناکام ہوگی ، اپوزیشن کوجو تھپڑ پڑا ہے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے ، یہ کچھ بھی کرلیں انہیں کسی صورت این آر او نہیں ملے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی ناکامی پر درعمل دیتے ہوئے کہا پہلے دن سے کہہ رہاتھااپوزیشن کی تحریک ناکام ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن