راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا،جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی معائنہ کمیشن کے چیئرمین اعجاز خان جازی نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کے سربراہان کو پاکستان کے نظام کی بہتری کے لئے عمران خان کے وژن کا ساتھ دیناہوگا،اس موقع پر چیئرمین آرڈی اے محمد عارف عباسی،ایس پی روال محمد اکرم،ڈائریکٹر واسا محمد منظور،ڈائریکٹر پی ایچ اے بلال روف،میونسپل کارپوریشن کے نمائندے ملک توصیف،کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی رہنما باقر لطیفی،حاجی محمد احمد،چوہدری شکور،راجہ مظفر،ابرار عباسی،ملک غلام حسین،تنویر ایڈووکیٹ،کامران جرال،محبوب خان،افتخار جرال،عبدالرحمن،علی شاہ،سرداردلدار نے بھی خطاب کیا،اعجاز خان جازی نے مزید کہا ہے کہ عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر عوامی مسائل گھر کی دہلیز پر حل کرنے کے لیئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے،کھلی کچہریوں کی رپورٹ وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کو پیش کی جائے گی،،اس موقع پر چیئرمین آرڈی اے محمد عارف عباسی نے کہا ہے کہ ہمارے عہدے عوام کی امانت ہیں اگر ہم ان کے معیار اور اعتماد پر پورا نہ اتر سکے تو ہمیں عہدوں کی ضرورت نہیں رہے گی، جو سرکاری افسران آج کھلی کچہری میں نہیں آئے ان سے باز برس کی جائے گی،ایس پی راول محمد اکرم کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے دن رات کوشاں ہے،آج یہاں عوامی شکایت پر تھانہ نیو ٹان کے اہلکاروں کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کرتا ہوں،میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ کرپٹ اہلکاروں کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے،آخر میں پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی سٹی کے سیکرٹری اطلاعات نصراللہ جرال نے کہا ہے کہ ہم اپنے آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیئے کرپشن سے پاک پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں،عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر یونین کونسل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا،آخر میں پی ٹی آئی رہنما نے خیابان سرسیدمیں پچاس ہزار گیلن کے زیر تعمیر واٹر ٹینک کا بھی افتتاح کیا۔