جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل، درخواست پر اعتراضات ، رجسٹرار سے رپورٹ طلب

Aug 02, 2019

اسلام آباد( خصوصی رپورٹر)جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کا معاملہ پرجسٹس عمر عطا بندیال نے اعتراضات سے متعلق رجسٹرار سے رپورٹ طلب کرلی سپریم کورٹ کے سینیٗر جج جسٹس عمرعطابندیال نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ وڈیو کیس میں فریق بننے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراضات پر ان چیمبر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ محمد زبیر پیش ہوئے درخواست گزار ملک وقار کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا تھا جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے رجسڑار آٖفس کے اعتراضات پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزیدخبریں