وزیرداخلہ کی اسلام آباد کے ہر سیکٹر میں مخصوص مقامات پر کھوکھے لگانے کی اجازت

Aug 02, 2019

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے وفاقی دارالحکومت کے ہر سیکٹر میں یکساں ڈیزائن کے تحت مخصوص مقامات پر کھوکھے لگانے کی اجازت دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کی روزی اور سہولت دونوں کو مدنظر رکھا جائے ہر سیکٹر میں کم از کم ایک جگہ مقرر کی جائے،آبادی اور ضرورت کے مطابق ایک سے زیادہ جگہیں بھی کھوکھے اور بیٹھنے کی جگہ کے لئے مخصوص کی جا سکتی ہیں۔ جمعرات کو وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ کی زیر صدارت انسداد تجاوزات کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا، دیگر پارلیمانی ارکان، چیئرمین سی ڈی اے، ایم سی آئی ارکان اور وزارت داخلہ کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں تجاوزات سے متعلق درپیش مسائل کو زیر بحث لایا گیا-کھوکھا لگانے کے مسلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر داخلہ کی ہدایت پر ہر سیکٹر میں یکساں ڈیزائن کے تحت مخصوص مقامات پر کھوکھے لگانے کی اجازت دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کی روزی اور سہولت دونوں کو مدنظر رکھا جائے ہر سیکٹر میں کم از کم ایک جگہ مقرر کی جائے،آبادی اور ضرورت کے مطابق ایک سے زیادہ جگہیں بھی کھوکھے اور بیٹھنے کی جگہ کے لئے مخصوص کی جا سکتی ہیں۔شہر میں درپیش دیگر مسائل کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کر دیئے گئے اگلے اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ۔

مزیدخبریں