تحریکِ عدم اعتماد کی ناکامی پوری حزبِ اختلاف کے لیے سبق ہے:وز یر اعلیٰ  پنجاب

وز یر اعلیٰ  پنجاب سردار عثمان بزدار   نے کہا ہے  کہ تحریکِ عدم اعتماد کی ناکامی پوری حزبِ اختلاف کے لیے سبق ہے،  اپوزیشن انتشار کی سیاست سے توبہ کر لے۔لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے دعوے کرنے والوں کو اپنی منفی سیاست ترک کر دینی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ناکامی نے ثابت کیا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ بھی مخلص نہیں، اپوزیشن کی جانب سے جمہوری اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش بری طرح فلاپ ہوئی ہے۔سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ صادق سنجرانی نے چیئرمین سینیٹ کی حیثیت سے بہترین اور جمہوری انداز میں ایوان کو چلایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن