امریکا کو ایران سے کسی ڈیل میں عجلت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے: تجریہ کار

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کو ایران کے ساتھ کسی ڈیل کے لیے عجلت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔یہ بات ہڈسن انسٹی ٹیوٹ، واشنگٹن ڈی سی کے محقق لی اسمتھ نے عرب ٹی وی سے خصوصی انٹرویو میں کہی ، انھوں نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے اس بیان کی تائید کی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ سابق صدر براک اوباما کے دور میں کی گئی ڈیل ایران کے جوہری پروگرام کے خطرے سے نمٹنے میں ناکام رہی تھی۔انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں ٹرمپ انتظامیہ نے درست طور پر کہا ہے، یہ جنگ اور (ایران سے) ڈیل میں سے کسی انتخاب کا معاملہ نہیں ہے۔مائیک پومپیو نے اکنامک کلب واشنگٹن میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہم نے دنیا کو درکار اقتصادی شرح نمو کے تحفظ کا انتظام کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کی وسائل تک رسائی روکنے کے لیے اپنی بہترین کوششیں کی ہیں۔جب ان سے ایران کے یورینیم کو اعلیٰ سطح پر افزودہ کرنے کے لیے اقدامات کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ یہ ایک نظام الاوقات میں جوہری ہتھیاروں کے نظام کی تیاری کے لیے صلاحیت کا معاملہ ہے۔اس کا آپ سے، آپ کے بچّوں اور پوتوں سے تعلق ہے۔سابق حکومت نے اس پہلو کو ملحوظ نہیں رکھا تھا۔لی اسمتھ کا کہنا تھا کہ جب اوباما انتظامیہ نے ایران سے ڈیل کی تھی تو ان کا نظریہ یہ تھا کہ ایرانیوں سے یا تو کوئی ڈیل ہوگی یا پھر ان سے جنگ ہوسکتی ہے لیکن اب یہ پابندیوں کا معاملہ نہیں اور ہمیں کسی سمجھوتے کے لیے کسی زیادہ اشتیاق کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن