چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک ناکام ہونے پر حکومتی اراکین کی نعرے بازی

Aug 02, 2019

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) ایوان بالا میں چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ اور گنتی کا عمل قریبا ڈیڑھ گھنٹے پر محیط تھا ، ووٹنگ کا آغاز2:45 پر ہواچار بجکر 18 منٹ پر صدر نشیں بیرسٹر سیف نے نتیجے کا اعلان کیا اور ایوان کو بتایا کہ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں پچاس ووٹ آئے ہیں ۔ اس طرح ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ہے۔ اس سے قبل 4:13 پر گنتی کا عمل مکمل ہو چکا تھا اور حکومتی اراکین نے تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کا علم ہوتے ہی ایوان میں نعرے بازی شروع کر دی اس دوران چند سینٹرز کی جانب سے طنزیہ طور پر ایک سنجرانی سب پہ بھاری کے نعرے بھی لگائے۔

مزیدخبریں