ایم کیو ایم لندن کے دو کارکنان کو 11،11سال قید کی سزا

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ لندن کے دو کارکنوں کو 11، 11سال قید کی سزا سنا دی۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ثابت ہونے پر ایم کیو ایم لندن کے دو کارکنوں کو 11 ،11 سال قید کی سزا سنادی گئی ۔ملزمان میں عدنان اور شہزاد شامل ہیں۔دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر عزیز آباد کے تھانے میں درج کی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن