لاشوں کا دریا عبور کرکے چھپتے چھپاتے پیدل بہاول نگر پہنچے،محمد شفیع

بہاول پور (سہیل پاشی )جب پاکستان بنا ہم ریاست بیکانیر میں رہتے تھے میرے والد کا نام مغل دین تھا وہ کھیتی باڑی کرتے تھے تقریبا 100ایکٹر زمین تھی ہماری جس سے گھر میں خوشحالی تھی امن و سکون سے رہ رہے تھے لیکن شر پسندوں نے ہمیں کہیں کا نہ رہنے دیا اور عام شہریوں سے لے کر زمینداروں تک کو کاٹ کے رکھ دیا یا زندہ جلا دیا وہاں سے نکلے تو بس ایک ہی جستجو تھی کہ قائد اعظم کی قیادت میں ہمارے بزرگوں نے جو اپنا گھر بنایا ہے وہاں پہنچ جائیں لیکن جب گھر پہنچے تو گھر پر تحریک پاکستان اور دو قومی نظریہ کے مخالفین کا قبضہ تھا ان خیالات کا اظہار ریاست بیکانیر سے آنے والے ٹبہ بدر شیر بہاول پور کے رہائشی 88سالہ بزرگ بابا محمد شفیع نے اپنی گفتگو میں روتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لاشوں کا دریا عبور کرکے چھپتے چھپاتے پیدل بہاول نگر پہنچے اور وہاں سے بہاول پور آئے پاکستان کی سر زمین پر قدم رکھتے ہی سر خود بخود سجدے میں چلا گیا لیکن بعد کے حالات نے بہت مایوس کیا جو لوگ نظریہ پاکستان اور تحریک پاکستان کے خلاف تھے اور ہم پر ہنستے تھے کہ ایک ملک کیسے تقسیم ہو سکتا ہے ہندوستان ہمیشہ ہندوستان رہے گا وہ لوگ ابن الوقت ثابت ہوئے اور پاکستان بنتے ہی انہوں نے پاکستان کے حق میں نعرے لگانے شروع کر دیئے پاکستان بنانے والے اپنے نظریات سینے میں چھپائے دور کہیں پس پردہ چلے گئے اور نا اہل لو گ چھا گئے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت کی بدولت ہمیں پاکستان ملا ورنہ انگریز ، ہندو سامراج اور ان کے مراعات یافتہ پٹھو کبھی بھی پاکستان کے حق میں نہ تھے بہت دکھ سے کہنا پڑتا ہے جنہوں نے پاکستان بنانے میں جدو جہد کی اور پاکستان کا مطلب کیا لا اللہ الا للہ کا پرچم بلند کیا انہیں عاقبت نااندیش لوگوں نے مہاجروں کا بے مقصد نام دیا حالانکہ وہ قائد اعظم کے قریبی ساتھی اور بانیوں میں سے تھے انہوں نے کہا کہ جو بھی آتا ہے اپنی ہی سوچ لے کر آتا ہے لیکن صرف ایک مہربان شخص نواب سر صادق محمد خان عباسی تھے جنہوں نے ریلوے اسٹیشن پر استقبال کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے بھائی آئے ہیں اور بہاول پور میں مکانات بنا کر اپنے بھائیوں کو رہائش دی کاش ! قائد اعظم ، علامہ اقبال، لیاقت علی خان، اورریاست بہاول پور کے نواب سرصادق محمد خان عباسی جیسی شخصیات دوبارہ جنم لیں تو پاکستان کی اصل روح بیدار ہو سکتی ہے ۔ جس میںعریانیت، فحاشی اور بے راہ روی ختم اور جس مقصد کے لئے الگ ملک بنایا گیا ہے تھا وہ مقصد پورا ہو گا۔
محمد شفیع

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...