شاہ پورکانجراں مویشی منڈی میںایل ڈی سی ایم ایم سی کے انتظاما ت مکمل

لاہور(سپورٹس رپورٹر) عید الاضحی کی آمد،شاہ پورکانجراں مویشی منڈی سج گئی ،ایل ڈی سی ایم ایم سی کے انتظاما ت مکمل ۔تفصیلا ت کے مطابق لاہور ڈویژن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام شاہ پورکانجراں مویشی منڈی میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔پینے کا صاف پانی ، وٹرنری کیمپ ، شکایت سیل، سیکیورٹی سمیت دیگر سہولیات فراہم میسر کر دی گئی ہیں۔لاہور کی سب سے بڑی مویشی منٖڈی شاہ پورکانجراں میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ۔ ایم ڈی لاہور ڈویژن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی سرفراز ارشد کا کہنا ہے کہ عید قربان کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن