امریکہ کے سینئر ڈیفنس آفیشل بریگیڈیئر جنرل ایڈم آر سلوَرز کی پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات

امریکہ کے سینئر ڈیفنس آفیشل بریگیڈیئر جنرل ایڈم آر سلوَرز نے پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا، نیول چیف نے خطے کے امن و استحکام میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ سینئر آفیشلز کی ملاقاتیں دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔



ای پیپر دی نیشن