وزیردفاع پرویزخٹک نے قومی ادارے کے سربراہ کے بارے میں میرحاصل بزنجو کے بیان کو بے بنیاد قراردیا ۔ جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ میرحاصل خان بزنجو کیلئے بہتر ہوگا کہ وہ بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں اپنی شکست تسلیم کریں۔وزیر دفاع نے کہاکہ میرحاصل بزنجو کا بیان ان کی سیاسی بصیرت اور بالغ النظری کامظہر نہیں ہے۔