ووٹ گنتی سے ہٹ کرثابت ہوا تو موت کی سزا کاحقدار ہونگا: بیرسٹرسیف

چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر گنتی کا تنازع، پریذائڈنگ افسر بیرسٹر محمد علی سیف نے بلاول بھٹو اور مریم نواز کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ موجود ہیں، کسی بھی فورم پر گنتی کرانے کو تیار ہیں۔بیرسٹر محمد علی سیف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ایک بھی ووٹ گنتی سے ہٹ کر ثابت ہوا تو موت کی سزا کا حق دار ہونگا۔ان کا کہنا تھا کہ پی پی اور (ن) لیگ قیادت آئینی عمل کو متنازع نہ بنائے۔ سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کی جا رہی ہے۔ سیکرٹری سینیٹ نے قرارداد کے حق میں ووٹوں کی تعداد انگلش میں بتائی اور کہا کہ ففٹی فار فیور آف دی موشن، میں سمجھا سیکرٹری سینیٹ بتا رہے ہیں ففٹی فور۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں صاف شفاف الیکشن کو متنازع بنانے کی بجائے اپنا محاسبہ کریں۔ ایک ایک ووٹ کی شیری رحمان، راجا ظفر الحق، رضا ربانی اور کئی صحافیوں نے گنتی کی۔ یہ تو اڑ گیا کا جملہ ووٹنگ پر نہیں بلکہ ایجنڈا پر تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...