قوم بدھ کویوم استحصال منائے گی

قوم بدھ کویوم استحصال منائے گی جو بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیرقانونی بھارتی اقدام کاایک سال مکمل ہونے کے موقع پر منایاجارہاہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کل کنٹرول لائن کادورہ کریں گے جہاں وہ کشمیری عوام کو پیغام دیں گے کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کی حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد میں اُنکے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم عمران خان بدھ کوآزادجموں وکشمیرکی قانون سازاسمبلی سے خطاب کریں گے اور بھارتی قابض فورسزکے چنگل سے آزادی کےلئے کشمیری عوام کی جدوجہدکواجاگرکریںگے۔

صدرڈاکٹرعارف علوی بھی اس روزایک ریلی کی قیادت کریں گے جبکہ تمام وزرائے اعلیٰ اپنی متعلقہ صوبائی اسمبلیوں میں خطاب میں مقبوضہ وادی کے عوام پربھارتی مظالم کی مذمت کرینگے۔

مظلوم کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے ملک بھرمیں صبح ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن