ترک صدراردوان کا وزیراعظم اورصدر مملکت کوٹیلی فون ، عید کی مبارکباد

 ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان اورصدر مملکت عارف علوی سے ٹیلفونک رابطہ کیا، دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اورعوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورترکی کے صدررجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگومیں دونوں رہنماؤں نے متعدداہم امورپربھی تبادلہ خیال کیا ، گفتگو میں پاکستان اورترکی نے باہمی دلچسپی کے تمام معاملات پرقریبی رابطے میں رہنے پراتفاق کیا ۔عمران خان نے کہاکہ پاکستان اورترکی کے درمیان تذویراتی تعلقات باہمی اعتماد، افہام وتفہیم اورقریبی تعاون پرمبنی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیر کے منصفانہ نصب العین کے لئے ترکی کی مسلسل حمایت کوبڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جس کاترک صدررجب طیب اردوان نے رواں سال فروری میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنے خطاب میں اعادہ کیا۔

ترکی کے صدررجب طیب اردوان نے صدرڈاکٹرعارف علوی کو بھی ٹیلی فون کیا اورانہیں عیدالاضحی کے پُرمسرت موقع پرمبارکباددی اورمسئلہ کشمیرپراپنے ملک کی حمایت کااعادہ کیا۔ صدرعارف علوی نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیراوربھارت میں مسلمانوں کی حالت زار کا ذکرکیا جو خوف اورامتیازی سلوک کے سائے میں زندگی گزاررہے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں صدر اردوان کے واضح بیان کاذکرکیااورامیدظاہر کی کہ ترکی اس مسئلہ پراپنی اصولی آوازبلند کرتا رہے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن