غزہ (انٹر نیشنل ڈیسک) فلسطین کی مزاحمت پسند تنظیم حماس کی صدارت کے لئے دوسری بار اسماعیل حانیہ کا انتخاب کر لیا گیا۔ 2017ء سے حماس کی سربراہی کرنے والے اسماعیل کو دوسری بار بھی صدر منتخب کر لیا گیا۔ وہ 2025ء تک حماس کے صدر رہیں گے۔ اسماعیل حانیہ حماس کے بانی شیخ احمد یاسین کے دست راست رہے ہیں۔