ماسکو (اے پی پی)روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ ملک کی مشرق بعید میں واقع خابارووسک شہر میں ایس یو۔ 35 ایس لڑاکا طیارہ انجن میں خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جبکہ پائلٹ محفوظ رہا ۔چینی ذرائع ابلاغ نے روس کی وزارت دفاع کے مطابق خابارووسک شہر کے علاقے میں طے شدہ تربیتی پروازکے دوران ایس یو۔ 35 ایس لڑاکا طیارہ انجن فیل ہونیکے نتیجے میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جبکہ پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا،جنہیں ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر تلاش کر گھر منتقل کر دیا ہے۔متعلقہ اداروں نے طیارہ گرنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔
روس کا ایس یو۔ 35 ایس لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ
Aug 02, 2021