بھارت: 10 سالہ بچے نے دسویں جماعت کا امتحان پاس کرلیا

Aug 02, 2021

لکھنو(نیٹ نیوز) بھارتی ریاست اترپردیش میں 10 سالہ بچے نے دسویں جماعت کا امتحان پاس کرکے سب کو حیران کردیا۔ اترپردیش کے شہر لکھنوء میں ایک انوکھے واقعے میں سکینڈری بورڈ نے 10 سالہ بچے کو دسویں جماعت کے امتحان میں بیٹھنے کی خصوصی اجازت دی تھی۔10 سالہ طالب علم ادتیہ کرشنا نے بھی اپنے اساتذہ کو مایوس نہیں کیا اور دسویں کے امتحان میں 79 فیصد نمبر حاصل کرکے بورڈ کا فیصلہ درست ثابت کردیا۔

مزیدخبریں