راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کے حکم پر راولپنڈی اور چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن کیلئے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ دینے کیلئے رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں دس رکنی بورڈتشکیل دے دیا ہے بورڈ کے اراکین میں مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر ملک ابراد احمد ، سابق ایم این اے محمد حنیف عباسی ، ایم این اے طاہرہ اورنگزیب ، میئر بلدیہ سردار نسیم خان ، سابق ایم پی اے ملک افتخار احمد ،سابق ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل ، اسامہ چوہدری ، سابق ایم پی اے راجہ ارشد محمود ، سابق ایم پی اے چوہدری ایاز شامل ہیں کنوینئر شاہد خاقان عباسی پیر 2 اگست کو صبح دس بجے حیدر روڈ راولپنڈی صدر کینٹ میں چکلالہ اور راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اپنے کاغذات جمع کرانے والے لیگی ارکان سے ملاقات کریں گے اور بورڈ ان کی پارٹی ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ کرے گا ۔