سکھر میں 2 قبائل کے درمیان غیرقانونی جرگہ، دونوں کو جرمانہ

سکھر (نوائے وقت رپورٹ) سکھر میں دو قبائل کے درمیان غیرقانونی جرگہ ہوا تاہم پولیس لاعلم رہی۔ دو قبائل کے درمیان معاملات حل کرانے کیلئے شکار پور روڈ پر شادی ہال میں جرگہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جرگے کے دونوں فریقین پر مجموعی طور پر 31 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ ایک قبیلے پر 17 لاکھ اور دوسرے قبیلے پر 14 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ جرگے میں دونوں فریقین پر دو، دو افراد کی تذلیل کرنے کا جرم ثابت ہوا۔ تذلیل کے معاملے پر گزشتہ ایک ماہ سے فریقین کے درمیان کشیدگی جاری تھی۔ پولیس کے مطابق تنازعہ میں دو فریقین پر مقدمات درج ہیں اور نامزدملزمان ضمانت پر رہا ہیں ۔ پولیس سانگی کے علاقے میں آپریشن کرکے نوگوایریا ختم کرا چکی ہے۔ دونوں برادریوں کے درمیان تصفیہ کا علم نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...