ملتان (اے پی پی) پاکستان نے آٹو موبائل کی صنعت میں قدم رکھ دیا ہے اور پاکستان میں تیار کی جانے والی پہلی الیکٹرک کار اور بیٹری 2023 میں مارکیٹ میں آجائے گی۔ ڈویلپنگ پاکستان نامی ویب سائٹ کے مطابق یہ منصوبہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے سرمائے سے شروع کیا گیا ہے۔ امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا میں مقیم آٹوموبائل صنعت کاتجربہ رکھنے والے پاکستانی شہری اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے رضاکارانہ طورپرکام کررہے ہیں۔ فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر خورشید قریشی نے عرب نیوز کو بتایا کہ پاکستان عالمی معیار کی الیکٹرک کار جلد مارکیٹ میں لانے والا ہے۔