سفری سہولیات فراہم کرنے والی اوبر کے پاکستان میں برطانوی کمپنی خریدنے کیلئے رابطے

Aug 02, 2021

لاہور (سٹی رپورٹر) سفری سہولیات فراہم کرنے والی برطانوی کمپنی اوبر نے کریم خریدنے کے بعد سفری سہولیات فراہم کرنے والی ایک اور کمپنی کو بھی خریدنے کے لیے انتظامیہ سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ یہ کمپنی اس وقت پاکستان کے پانچ بڑے شہروں میں سفری سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کریم کے اوبر میں ضم ہونے کے بعد اوبر کے مقابلے میں ایک اور برطانوی کمپنی نے بھی پاکستان کے پانچ شہروں میں سفری سہولتیں فراہم کرنے کا بیڑا اٹھایا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے اب اوبر نے اس کمپنی سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔

مزیدخبریں