اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں گذشتہ دو ہفتے سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ صفر ہے۔ ملک میں گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے ڈیمانڈ اور سپلائی میں موجود خلیج جلد دور ہو جائے گی۔ اتوار کو ’’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘‘ پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں سپلائی سے زیادہ گاڑیوں کی مانگ ہے جس کی وجہ سے بلیک مارکیٹنگ بھی ہو رہی ہے۔ کمپنیوں نے اب اپنی پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ چند ماہ میں ڈیمانڈ اور سپلائی میں کمی دور ہو گی۔ بلیک مارکیٹنگ کا خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے پیسے باہر بھجوانے یا منگوانے کیلئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔