صدارتی نظام کے شوشے چھوڑ کر اختلافات کو ہوا نہ دی جائے: سراج الحق

 لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم کا آئین پاکستان اور پارلیمانی سسٹم پر اتفاق ہے، صدارتی نظام کے شوشے چھوڑ کر اختلافات کو ہوا نہ دی جائے۔ آزاد کشمیر الیکشن میں نتائج طے شدہ تھے۔ سرکاری وسائل کو استعمال کیا گیا۔ صاف اور شفاف انتخابات کے لیے الیکٹورل ریفارمز وقت کی ضرورت ہیں۔ حقیقی جمہوریت کے لیے انتخابات متناسب نمائندگی کے اصول کے تحت ہونے چاہییں۔ آئی ایم ایف کے اشاروں پر پٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ مہنگائی کی تمام ذمہ داری موجودہ حکومت پر ہے۔ غریبوں کے لیے سانس لینا مشکل ہو گیا ہے۔ جماعت اسلامی الیکشن میں پورے ملک میں اپنے نمائندے کھڑے کرے گی۔ الیکشن اپنے جھنڈے، نشان پر لڑیں گے اور سرپرائز دیں گے۔ نوجوان مایوس نہ ہوں، حقیقی تبدیلی لانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ آزاد اور خود مختار میڈیا کے حامی ہیں، صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے اور خوفزدہ کرنے کے تمام حربوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی میڈیا ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، سیکرٹری اطلاعات قیصرشریف اور ناظم سوشل میڈیا شمس الدین امجد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امیر جماعت اسلامی نے شرکا کے سوالوں کے جوابات دیے اور مختلف تنظیمی و سیاسی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...