بھارت افغان امن عمل کیخلاف سازشوں سے باز نہیں آ رہا: گورنر

لاہور (نیوزر پورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بھارت افغان امن عمل کیخلاف سازشیں کرنے سے باز نہیں آرہا۔ پاکستان آج بھی امن کے ساتھ ہے مگر بھارت خطے میں دہشت گردوں اور امن دشمنوں کا سہولت کار بن چکا ہے۔ دنیا میں امن کیلئے کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ کل نہیں آج ہی حل کر نا ہوگا۔ گورنر ہائوس میں میڈیا اور پارٹی سمیت مختلف اضلاع سے آنے والے تحریک انصاف کے وفود سے گفتگو میںگورنر پنجاب نے کشمیر میں 2خواتین سمیت مزید کشمیریوں کے بھارتی افواج کے ہاتھوں قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بدتر ین بھارتی لاک ڈائون کو 727دن ہوچکے ہیں۔ سینکڑوں کشمیری جیلوں میں قید ہیں اور بے گناہ کشمیریوں کو شہید بھی کیا جارہا ہے۔ بھارت امن کا سب سے بڑا دشمن بن چکا ہے۔ دنیا کو بھارتی مظالم پر خاموشی نہیں بلکہ اس کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اسرائیلی اور بھارتی افواج فلسطین اور کشمیر میں دہشتگردی کر رہی ہیں۔ پارٹی وفود سے گفتگو میں گورنر  نے کہا عوام ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کیساتھ نہیں حکومتی بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن