گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سابق ممبر ضلع کو نسل حاجی شعیب بٹ نے کہا ہے کہ گوندلانوالہ میں صرف 1500 فٹ سیوریج لائن کی صفائی کی کوٹیشن 25لاکھ 20 ہزارروپے مقرر کرنا قیامت کی نشانی ہے سی او کارپوریشن اورضلعی انتظامیہ کو کھلا چیلنج کرتاہوں کہ یہی کام میں صرف 5لاکھ روپے میں زیادہ بہتر اورزیادہ معیاری کرا سکتا ہوں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ایڈ منسٹریٹرز کے اختیارات ختم ہو چکے اس کے باوجود چیف آفیسر کارپوریشن نے گوندلانوالہ میں ایک 1500فٹ کی سیوریج صفائی سکیم کے لئے کوٹیشن 25ؒٓلاکھ 20ہزار روپے مقرر کی ہے اور 12اگست کو ٹینڈرز ہو رہے ہیں جو کہ عوام کے پیسے پر کھلا ڈاکہ ہے بطور عوامی نمائندہ اپنے حلقے میں عوام کے پیسے کو اپنی آنکھوں کے سامنے برباد ہوتا نہیں دیکھ سکتا اگر ٹینڈر نہ روکا گیاتو میں موقع پر پہنچ کر صفائی منصوبے کے کام کو 5لاکھ روپے میں کرنے کا چیلنج دوں گا اور صفائی کے ساتھ ساتھ میرے کام میں گٹروں کے کڑے اورڈھکن بھی شامل ہوں گے ۔
گوندلانوالہ سیوریج لائن کی صفائی 5لاکھ روپے میں کرا سکتا ہوں: شعیب بٹ
Aug 02, 2021