بے روزگاری ، مہنگائی نے عوام  کا بر ا حال کردیا : اشرف بھٹی 

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ بیروزگاری ، مہنگائی نے عوام کا بر ا حال کردیا ہے۔ تبدیلی کے نام پر بر سر اقتدار آنے والی حکومت بھی بے نقاب ہوچکی ہے۔ حکمران عوام کو ریلیف فراہم کریں ،بصورت دیگر ان کا انجام بھی ماضی کی حکومتوں جیسا ہوگا۔یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، گھی اور چینی کی قیمتوںمیں اضافہ ، زرعی ملک ہونے کے باوجود اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت ایک طرف جبکہ دوسری جانب عوام حکمرانوں کی آنی جانیاں دیکھ رہے ہیں۔ حکمرانوں کے طوفانی دوروں اور محض زبانی جمع خرچ سے عوام کو ریلیف نہیں مل سکتا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...