گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ایس ایس پی انویسٹی گیشن سیّد علی کی زیر نگرانی اشرف مارتھ شہید ڈسٹرکٹ پولیس لائن گوجرانوالہ میں ضلع بھر کے تفتیشی افسروںکے لیے ایک روزہ انٹلیچکوئول پراپرٹی رائٹس کے سیشن کا انعقاد کیا گیا تقریب میںلیگل ایڈوائزر آکسفورڈ یونیورسٹی پریس ملک بلال اورضلع بھر کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، ہومی سائیڈ انچارجز اور تفتیشی افسران و لیڈیز پولیس نے شرکت کی ورک شاپ کا مقصدیہ باورکروانا ہے کہ انٹلیچکوئول پراپرٹی رائٹس کے تحت کارروائی کرنے کا اختیار پولیس کے دائرہ کار میں ہے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی لیگل روحیل احمد نے کہا کہ جعلی ، غیر رجسٹرڈ اور اسمگل شدہ اشیاء کی روک تھام لازمی ہے۔ لیگل ایڈوائزر آکسفورڈ یونیورسٹی پریس ملک بلال نے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو ایسی کمپنیوں اور لوگوں کو پکڑ کر ملک و قوم کا پیسہ بچانے میں اداروں کی مدد کرنا چاہیے۔آخر میں مزید کہا کہ ایک ذمہ دارتفتیشی افسر کے طور پر ہم سب کو اپنی اخلاقی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ کرداری ذمہ داریوں کوہمیشہ مد نظر رکھنا چاہیے۔ روحانی ترقی کا حصول کردار سازی کے بغیر ناممکن ہے۔
جعلی ، غیر رجسٹرڈ اور اسمگل شدہ اشیاء کی روک تھام لازمی ہے:روحیل احمد
Aug 02, 2021